موجودہ دور مغربی فکر و فلسفے کا دور ہے۔ المیہ یہ ہے کہ مسلمان بھی اس ملحدانہ مغربی فلسفے کے سامنے مغلوب اور بے بس نظر آتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ علمی سطح پر الحاد و مادہ پرستی کی اس یلغار کے آگے بند باندھا جائے اور دین اسلام کی تعلیمات کو عوام الناس
کے سامنے وقت کے محاورات اور اسلوب میں پیش کیا جائے۔
الحمد للہ اس مقصد کے حصول کے لیے فقہ اکیڈمی، پاکستان (رجسٹرڈ) جید علماء کرام اور مشائخ عظام کی سرپرستی میں مصروف عمل ہے۔ جس کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی اور متنوع عمروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دین کی بنیادی تعلیمات سے آراستہ کیے جانے کے لیے مختصر
و طویل دورانیے کے کورسز کا آغاز کیا جارہا ہے